ایشیا کپ ون ڈے کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 258 رنز کا ہدف دے دیا۔
کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9کھلاڑیوں کے نقصان پر257 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے سدیرا سماراوکرما نے 72 گیندوں پر 93 رنز کی اننگز کھیلی۔
کوشل مینڈس 50 اور پاتھم نسانکا 40 رنزبناکر نمایاں رہے، ان کے علاوہ ڈاؤسن شاناکا 24، دیموتھ کارونارتنے 18اور چیرتھ اسالنکا 10 رنز بناسکے۔
بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود اور تسکین احمد نے 3،3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شریف الاسلام نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ کے اسپر فور مرحلے کی چاروں ٹیمیں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش اس وقت کولمبو میں موجود ہیں، جہاں ایونٹ کے باقی تمام میچز کھیلے جانے ہیں۔
سپر فور مرحلے کا دوسرے میچ سری لنکا مقابلہ بنگلادیش اس وقت جاری ہے جب کہ پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔