اخباری اطلاعات کے مطابق چینی کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی جاری ہے اور اس حوالے سے فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں ، ویسے اگر تو حکومت نے واقعی ذخیرہ اندوزی کی لعنت سے وطن عزیز کو صاف کرنا ہے تو ان قومی مجرموں کی گرفتاری اور ان کے گوداموں کو سیل کرنے تک بات محدود نہ رکھی جائے بلکہ ان کے گوداموں کی عمارات کو بحق سرکار ضبط کر کے انہیں نیلام عام بھی کیا جائے۔ ان افراد کو اگر نشان عبرت نہ بنایا گیا تو اس لعنت سے ملک کو پاک و صاف نہیں کیا جا سکے گا‘ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا یہ کہنا کہ حکومت کو ضم اضلاع کے عوام کی مشکلات کا بخوبی ادراک ہے، سر آنکھوں پر لیکن جو بات حکومت کی خصوصی توجہ کی مستحق ہے وہ تو یہ ہے کہ وقت نے ان خدشات کو درست ثابت کر دیاہے کہ عجلت میں قبائلی علاقائی ذمہ داری کے پرانے نظام کو ختم کر کے وہاں اگر ریونیو ڈسٹرکٹس والا انتظامی نظام نافذ کیا گیا تو اسکے نتائج بہتر سامنے نہیں آئینگے۔ تاہم اب جبکہ یہ قدم اٹھایا جاچکا ہے تو ضروری ہے کہ ان علاقوں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ یہاں پر عوام کو وہ تمام سہولیات میسر ہوں جو دیگر بندوبستی علاقوں کے مکینوںکو میسر ہیں‘ چترال پر حملہ اور طورخم چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعات پر افغانستان سے محض احتجاج کرنا کافی نہ ہوگا بلکہ وقت آ گیا ہے کہ وزارت خارجہ افغانستان میں تعینات سابقہ تمام پاکستانی سفراءاور دیگر افغانستان کے امور کے تمام ماہرین کی اکٹھ منعقد کرے اور اس میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے تمام سرکردہ سیاسی رہنماﺅں کو بھی شامل کیا جائے اور اس ضمن میں ایک مربوط پالیسی بنا کر سب سے پہلے ان کا ایک high powered اعلی سطحی وفد بنا کر کابل بجھوا ئے جو وہاں جا کر افغان حکومت کو غیر مبہم الفاظ میں صاف صاف بنائے کہ اس مسئلے کے حل کیلئے پاکستان کے پاس بہت سے آپشن ہیں انہیں پھر بروئے کار لایا جائیگا‘ایک اخباری رپورٹ کے مطابق بیرون ملک40 نئے ٹریڈ افسران کی سلیکشن ہو چکی ہے اس ضمن میں ہم یہ گزارش کرنا ضروری سمجھتے ہیں کہ بیرون ملک جس کسی کی بھی تقرری کی جائے وہ بھلے کمرشل اتاشیوں کی تقرری ہو، کوئی ایسا مانیٹرنگ سسٹم ضرور رائج کیا جائے کہ جس کے تحت ان کی کارکردگی کو گہری نظر سے جانچا جائے۔ کمرشل اتاشیوں کا بیرون ملک سفارت خانوں میں رول اسلئے اہم ہوتاہے کہ اول انہوںنے ملک کے واسطے بیرون ملک تجارت کے نئے مواقع تلاش کرناہوتے ہیں جب کہاس کےساتھ انہوں نے بیرون ملک پاکستانی کے عمومی امیج کو بہتر انداز میں وہاں کے میڈیا کے توسط سے اُجاگر کرنا ہوتا ہے اور اگر ان آسامیوں پر بہترین افسران کو تعینات نہیں ہونگے یا پھر ان کی کارکردگی کو مانیٹر نہیں کیا جاتا تو ملکی مفادات کے بری طرح متاثر ہونےکا خطرہ ہوتا ہے ۔
اشتہار
مقبول خبریں
پشاور کے پرانے اخبارات اور صحافی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سٹریٹ کرائمز کے تدارک کی ضرورت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
فرسودہ فائر بریگیڈ سسٹم
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
معیشت کی بحالی کے آثار
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
فوجداری اور ریونیو مقدمات
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
ممنوعہ بور کے اسلحہ سے گلو خلاصی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ کی سیاسی پارٹیاں
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکی پالیسی میں تبدیلی؟
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سموگ کا غلبہ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ