قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت سے میچ کیلئے کولمبو میں موجود ہے.
ایک طرف جہاں ٹیم کو میچ کی فکر ہے، وہیں میچ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشلز کیسینو میں تفریح کر رہے ہیں۔
پی سی بی افسران کی کیسینو میں موجودگی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
پی سی بی کے ڈائریکٹرز انٹرنیشنل اور میڈیا عمر فاروق اور عدنان علی کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔
عمر فاروق اور عدنان علی کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2015 میں سابق ٹیم مینیجر معین خان کو بھی اسی معاملے پر اس وقت کے چئیرمین شہریار خان نے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔