زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر مزید کم ہوگئے

کراچی: ایک  ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 14 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 8 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 14 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔

14 کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 7 ارب 63 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 44 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جبکہ  زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 7 کروڑ 91 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔