‏تہران: خواتین نے جیل کو آگ لگا دی‏

‏ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب ایک جیل میں خواتین قیدیوں کی آگ  لگا دی۔‏

‏رپورٹ میں کہا گیا ہے یہ واقعہ قرچاک جیل میں پیش آیا جہاں قید خانے کے خواتین کے مختص حصے کپڑوں کو جلا کر آگ لگائی گئی۔‏

‏یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اس واقعے کا تعلق پولیس حراست میں ماہا امینی کی موت کی پہلی برسی سے یا نہیں۔ ماہا امینی کی موت کا ایک سال مکمل ہونے پر ایران کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ 

‏کردستان ہیومن رائٹس نیٹ ورک نے اس سے قبل کہا تھا کہ خواتین قیدیوں نے امینی کی موت کی برسی کے موقع پر ہفتہ کے روز قرچک جیل میں احتجاج کیا تھا۔ جس کے بعد خصوصی دستہ اسپیشل فورسز بھیجا گیا جنہوں نے قیدی خواتین پر تشدد کیا اُور احتجاج کرنے والی مظاہرین خواتین پر ربڑ کی گولیاں بھی چلائی گئیں تاہم ایران کی جانب سے سرکاری طور پر اس کی تصدیق یا تردید جاری نہیں کی گئی۔