نگران حکومت نے تنخواہوں میں اضافہ کرکے اساتذہ کو خوشخبری سنادی۔
وفاقی تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کی تنخواہ 32000 کر دی۔ وفاقی حکومت نے بجٹ میں کم سے کم تنخواہ 32 ہزار مقرر کی تھی۔ اس سے پہلے ڈیلی ویجز اور اساتذہ کو تنخواہ 25000 دی جارہی تھی۔
وزارت تعلیم نے اساتذہ اور غیرتدریسی عملے کی تنخواہ 32 ہزار روپےمقرر کرنے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا تنخواہ میں اضافے کا اطلاق 1 جولائی سے ہوگا ۔
وزارت تعلیم نے تنخواہوں میں اضافے کا حکم نامی وفاقی نظامت تعلیمات کو بھجوا دیا۔