اسلام آباد:ملک بھر میں سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی۔
ذرائع کے مطابق ڈالر برآمدگی کیلئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور حساس ادارے نے اب مافیاز کے گھروں پر چھاپہ مارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایکسچینج کمپنیزسے حاصل ڈیٹا کی مدد سے گھروں کی نشاندہی کی جائے گی۔ ایف آئی اے اور حساس ادارے گھروں پرٹارگٹڈ چھاپہ مارکارروائی کریں گے، گھروں میں ڈالرز چھپانے والوں کو گرفتاری اورجیل میں قید کی سزائیں ملے گی۔
یاد رہے کہ ڈالرمافیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن سے ابتک ڈالر 31 روپے سستا ہوچکا ہے۔ دوسری جانب ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کیخلاف منڈی بہاؤالدین میں کاروائیوں کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبض یسے ایک ہزار ترکش لیرا،700سعودی ریال،300 یورو، ملائشین اور چائنیزیان،سمیت13لاکھ روپے پاکستانی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ میں مقدمات درج کرلیے گئے۔