24 گھنٹوں میں سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کی کمی ہوئی۔
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران ملتان میں سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کی کمی ہوئی، 24 قیراط سونا 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے فی تولہ فروخت ہونے لگا جبکہ 22 قیراط سونا 2 لاکھ 383 روپے فی تولہ ہو گیا۔
ملتان میں 24 قیراط سونا 18 ہزار 700 روپے فی گرام فروخت ہونے لگا اور 22 قیراط سونا 17 ہزار روپے فی گرام ہو گیا ہے۔