شیخوپورہ:آل پاکستان بورڈ اینڈ پیپرز مل ایسوسی ایشن کے اجلاس میں انڈسٹری کو درپیش مشکلات کے سبب اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بورڈ اینڈ پیپرز مل ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں بورڈ اینڈ پیپر انڈسٹری کو غیرمعینہ مدت کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بورڈ اینڈ پیپر انڈسٹری کو 23 ستمبر سے بند رکھا جائے گا، صدرآل پاکستان بورڈانڈسٹری راناعقیل کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کو مشکلات درپیش ہیں۔
راناعقیل نے کہا کہ انڈسٹری کو بجلی، پٹرول اور بےجا سرکاری مداخلت کا سامنا ہے۔ مشکل صورتحال میں انڈسٹری اپناکام جاری نہیں رکھ سکتی،
جنرل سیکریٹری ابرارشاہ نے کہا کہ ملکی معیشت میں بورڈ اینڈ پیپر انڈسٹری کا اپنا کردار ہے۔ حکومت کوئی ریلیف دینے کو تیار نہیں۔
چیئرمین کمیٹی اویس شاہ کا اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بورڈ اینڈ پیپر انڈسٹری سے لاکھوں افراد کا روزگار وابسطہ ہے۔