بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 372 افراد گرفتار

صوبہ بھر میں بجلی چوروں کیخلاف پیسکو کی جانب سے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان پیسکو کے مطابق اب تک صوبے میں 4961 سے زائد کنڈے ہٹانے کے ساتھ بجلی چورو ں پر 1790سے زائدمقدمات درج اور 372افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پیسکو ترجمان کے مطابق پشاور سرکل میں 1150، مردان سرکل میں 907 کنڈے اور غیر قانونی کنکشنز اتارے جا چکے ہیں، خیبرسرکل 760،سوات سرکل484، ڈی آئی خان 482اور بنوں سرکل میں 473 کنڈے ہٹا لیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ ایبٹ آباد، صوابی اورمانسہرہ سرکل میں بھی متعدد کنڈے ہٹا لئے گئے۔ اب تک 21کروڑ83لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے جا چکے ہیں۔ 4348 سے زائد بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج کرنے کیلئے درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔