عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے، جس کے باعث قیمتیں رواں سال بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برینٹ آئل 32 سینٹ اضافے کے ساتھ 93.59 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 24 سینٹ اضافے کے ساتھ 90.27 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

دنیا کی تین چوتھائی تیل کی قیمت کے لیے استعمال ہونے والے برینٹ فیوچرز کی قیمت میں جون میں سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد سے تقریباً 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کی تین چوتھائی تیل کی قیمت کے لیے استعمال ہونے والے برینٹ فیوچرز کی قیمت میں جون میں سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد سے تقریباً 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

عالمی منڈی کے دو پیداواری ممالک سعودی عرب اور روس نے اپنی پیداوار میں کٹوتیوں کو سال کے آخر تک بڑھا دیا ہے، جس کے ساتھ ساتھ چینی ریفائنریوں کی جانب سے مضبوط برآمدی مارجن کی وجہ سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔