منگل کے روز انٹربینک مارکیٹ میں صبح کے کاروبار کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوا اور یہ 290 روپے سے بھی کم پر ٹریڈ کر رہا تھا جس کی بڑی وجہ تجزیہ کاروں نے منی مارکیٹ پر دباؤ کو قرار دیا۔
ڈالر کی غیر قانونی تجارت کے خلاف فوج کی حمایت سے شروع ہونے والے کریک ڈاؤن کے بعد سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی تیزی دیکھی گئی جو گزشتہ روز کے 292 روپے کے مقابلے میں 293 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔