بابوسر ٹاپ، ناران میں موسم خزاں کی پہلی برف باری

مانسہرہ کے علاقہ بابو سر ٹاپ پر ہلکی ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ۔ موسم انتہائی سرد ہوگیا۔

 رپورٹ کے مطابق مانسہرہ بابو سر ٹاپ پر موسم خزاں کی پہلی  برفباری کا سلسلہ جاری  ہے جبکہ کاغان ناران کے پہاڑیوں پر بھی پہلی برفباری کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس سے  سردی میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے  جبکہ مانسہرہ و گردونواح بالاکوٹ گڑھی حیبب اللہ میں گرج چمک کے ساتھ  بارش وقفے وقفے سے جاری رہی ۔

  وادی کاغان کے مختلف مقامات پر بارش اور ژالہ باری سے  موسم انتہائی سرد ہے ۔ بابو سرٹاپ اور ملحقہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری نے موسم سرما کی نوید سنادی ۔پہاڑی علاقوں میں فطرت کے شیدائی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔