حکومت کی کوششیں کام کرنے لگیں، سونا مزید 3500 روپے سستا ہو گیا۔
بڑھتی مہنگائی اور سیاسی گہما گہمی کے اس ماحول میں جہاں ضروریاتِ زندگی کی تمام چیزیں دن بہ دن مہنگی ہوتی جا رہی ہیں۔ ایسے میں سونے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور من مانی قیمتیں طے کرنے والوں کے خلاف حکومتی کاررویاں کام کرنے لگیں۔ آج ہفتے کے دوسرے کاروباری روز بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی۔ سونا مزید 3 ہزار 500 روپے سستا ہو گیا۔
خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 8000 روپے، 22 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 1 لاکھ 91 ہزار 217 روپے جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 82 ہزار 525 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب 10 گرام چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 700 روپے ہے۔