پی آئی اے کے پیرس میں اسکرائب ہوٹل کی نجکاری کا منصوبہ

کراچی : امریکا میں روزویلٹ ہوٹل کے بعد قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے پیرس میں اسکرائب ہوٹل کی نجکاری کا منصوبہ بنالیا گیا، اسکرائب ہوٹل پیرس کی موجودہ قیمت اندازََ 200 ملین ڈالر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر نجکاری کمیشن نے پی آئی اے سے اثاثوں، مالی اور انتظامی معاہدوں کی تفصیل مانگ لیں۔

نجکاری کمیشن نے امریکا میں روزویلٹ ہوٹل کے بعد پی آئی اے کے پیرس میں اسکرائب ہوٹل کی نجکاری کا منصوبہ بنالیا، اسکرائب ہوٹل پیرس کی موجودہ قیمت کا اندازہ دو سو ملین ڈالر ہے۔

پی آئی اے نے اسکرائب ہوٹل پیرس دو ہزار دو میں خریدا تھا، ذرائع کے مطابق ہالینڈ پراپرٹی، نیویارک گھر اور پاکستان سمیت ایک سو چھہتر ارب اثاثوں کی فروخت کی تیاری کرلی گئی ہے۔

روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت کیلئے فرمز کو نو اکتوبر تک درخواستیں دینے کی ہدایت کی گئی ہے، ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے اثاثوں کی حقیقی جانچ پڑتال ناگزیر ہے۔