کراچی کیلئے بجلی مزید 4 روپے 45 پیسےفی یونٹ تک مہنگی

اسلام آباد: نیپرا نےکراچی کیلئے بجلی 4 روپے 45 پیسےفی یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔ 

ذرائع کے مطابق اضافے کی منظوری گزشتہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

 نیپرا نے منظوری کے بعد نوٹی فکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو سمری ارسال کردی۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اورنومبر 2023 میں کی جائیں گی۔