گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آ گئی،ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی انڈس موٹر نے عارضی بندش کا فیصلہ کر لیا،ٹویوٹا کمپنی نے پیداواری پلانٹ 28 ستمبرسے 9 اکتوبر تک بند رکھنے کااعلان کر دیا۔
ٹویوٹا انڈس موٹر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا،انڈس موٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ موجودہ اسٹاک کی صورتحال کو دیکھ کر 12 روز پلانٹ عارضی بندرہے گا ،خام مال کی صورتحال کے پیش نظر عارضی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
انڈس موٹر کا مزید کہنا تھا کہ نئی گاڑیوں کی طلب میں کمی اور خام مال کی درآمد میں مشکلات کا سامنا ہے ۔