دہشت گردی کے واقعات پر امریکا نے پاکستان کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا ہے۔
امریکی سفیر ڈونلڈبلوم نے مستونگ اور ہنگو میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔
ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ متاثرہ پاکستانی فیملیز کے دکھ میں شریک ہیں، ایسے گھناؤنے حملوں کے مقابلے میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردی کے خوف کے بغیر مذہبی تہوار منانا پاکستانی عوام کا حق ہے۔