تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت کے خلاف نواز لیگ کے سینیٹر افنان اللہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کیخلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ نے شیرافضل مروت کیخلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دی تھی، جس پر دفعہ 506 ، 352 کے تحت شیر افضل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 28 ستمبر کو معروف صحافی جاوید چوہدری کے پروگرام ’کل تک‘ میں شریک پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نے لیگی سینیٹر کو تھپڑ رسید کیا جس کے بعد جوابی کارروائی میں افنان اللہ نے شیر افضل مروت کو دھکا دے کر زمین پر گرانے کے بعد لاتیں رسید کیں۔
پروگرام کے معاون عملے کی مداخلت کے بعد بمشکل انہیں چھڑوایا گیا۔