پشاور کے علاقے متھرا میں کھیتوں سے 10 راکٹ گولے اور 10 آر پی جی برآمد کرکے تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
ایس پی ورسک ارشد خان کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر متھرا کے علاقے میں واقع کھیتوں میں چھپائے گئے 10 راکٹ گولے اور 10 آر پی جی برآمد کئے، جو ممکنہ طور پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کئے جانے تھے۔
ایس پی نے مزید بتایا کہ پولیس نے اسلحہ تحویل میں لے کر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔