قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف عوام تک نہیں پہنچ رہا، آخر کیوں؟

پیٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف عوام تک نہ پہنچ سکا۔

پٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھا دیا گیا۔ پٹرول اور ڈیزل پر مارجن میں 88 پیسے فی لیٹر مزید اضافہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تیل کمپنیوں کا مارجن 47 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا اور ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر 41 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔

پٹرول پر او ایم سی مارجن 6.47 روپے سے بڑھ کر 6.94 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ پٹرول اور ڈیزل دونوں پر ڈیلرز مارجن 7.41 روپے سے بڑھ کر 7.82 روپے فی لیٹر ہو گیا۔ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 6.70 روپے سے بڑھ کر 7.17 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 16 ستمبر کو بھی پیٹرول، ڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلرز مارجن فی لیٹر 88 پیسے بڑھایا جا چکا ہے۔