پی آئی اے کا سعودی عرب فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر، پروازیں تاخیر کا شکار

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے طیاروں کی خرابی کی وجہ سے سعودی عرب فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے.

کراچی سے جدہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 859 کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی، جسے صبح ساڑھے 8 بجے روانہ ہونا تھا۔

جہاز نہ ہونے کی وجہ سے پرواز روانہ نہیں ہوئی، جبکہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پرواز کی شام 4 بجکر45 منٹ پر روانگی متوقع ہے۔

جدہ سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پروز پی کے 742 پانچ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئی۔

اسلام آباد سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے301 تین گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکارہوئی، جبکہ پرواز کی روانگی میں تاخیر مسافروں کا پارہ ہائی ہوگیا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کے بوئنگ777 کے 5 طیارے گراونڈ ہونے کی وجہ سے فلائٹ آپریشن تاخیر کا شکار ہوا ہے۔