سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔
نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ بجلی 3 روپے 28 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی،وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا اپنا فیصلہ جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین کو 6 ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، بجلی صارفین اکتوبر2023 تا مارچ 2024 تک ادائیگیاں کریں گے،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا۔