کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی تنزلی ،روپے کے مقابلے میں قیمت مزید گر گئی۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 98پیسے سستا،287.74روپے سے کم ہو کر 286.76روپے پربند ہواجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1روپے 50پیسے سستا ہو کر 286روپے 50پیسے پربند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 394 پوائنٹس کے اضافے سے 46 ہزار 627 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر 328 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 166 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 142 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 46,704 جبکہ کم ترین سطح 46,294 رہی۔