غریب کی سواری مزید مہنگی ہو گئی،سوزوکی کمپنی نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سوزوکی کمپنی کی جانب سے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 50 ہزارروپے تک کا اضافہ کردیا گیا، سوزوکی جی ڈی 100 ایس کی قیمت 17 ہزار کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 52 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح سوزوکی جی ایس 150 سی سی کی قیمت 18 ہزار روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 82 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
جبکہ سوزوکی 250 سی سی کی قیمت 50 ہزار کے اضافے سے 11 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
سوزوکی کمپنی نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ہونڈا نے اپنے سی جی 125 ایس کی قیمت میں 10 ہزار کا اضافہ کیا تھا۔جس کے بعد نئی قیمت 292,900 پہنچ چکی ہے، قبل ازیں اسکی اصل قیمت282,900 روپے تھی۔