لاہور، برائلر مرغی کا گوشت 7روپے فی کلو سستا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 512 روپے ہو گئی۔
اور زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے کمی سے341روپے فی کلوفروخت ہو رہی ہے۔
جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے299روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔
دوسری جانب ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیوں کے نتیجے فیصل آباد میں چینی کی قیمت 50 روپے تک کم ہو گئی، فیصل آباد میں چینی سستی ہونے کے بعد 150 روپے میں فروخت ہونے لگی۔
عوام کا کہنا تھا کہ اگراسمگلرزاور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف مزید کارروائی کی جائے تو قیمت 100 روپے سے بھی نیچے آ سکتی ہے۔