سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری،24 گھنٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار روپے سستا ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت پر سٹہ لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کام کرگیا،24 گھنٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوگئی، 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ روپے ہوگئی ،جبکہ 22 قیراط سونا 1 لاکھ 83 ہزار 833 روپے فی تولہ فروخت ہونے لگا۔
24 قیراط سونا 17 ہزار 100 روپے فی گرام اور 22 قیراط سونا 15 ہزار 700 روپے فی گرام فروخت ہونے لگا، ذرائع کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں مزید کمی متوقع ہے۔