روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر مزید سستا ہوگیا

ملک میں ڈالر کا بھا ئوگرنے کا سلسلہ ایک اور دن برقرار  رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھا ئو285 روپے 72 پیسے ہے۔

انٹربینک میں آج ڈالرکی قدر  ایک روپیہ 4  پیسے کم ہوئی ہے۔

رواں ہفتے دو کاروباری ایام میں ڈالر کا بھائو 2 روپے 2 پیسے کم ہوا ہے اور انٹربینک میں تاریخ کی بلند ترین سطح سے ڈالر کا بھا ئو21 روپے 38 پیسے کم ہوچکا ہے۔

ایکسچینج  کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھا ئو50 پیسے کم ہو کر 286 روپے ہے۔