پاکستان ہندکووان تحریک کے وفد کی صدر مملکت سے ایوان صدر میں ملاقات

پاکستان ہندکووان تحریک کے وفد کی صدر مملکت سے ایوان صدر میں ملاقات

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہندکووان کے مسائل کو ایوان اقتدار میں زیر بحث لایا گیا

  پاکستان ہندکووان تحریک کا وفد چیئرمین ڈاکٹر سقاف یاسر خان ایڈووکیٹ کی سربراہی میں صدر مملکت جناب ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات کی اس ملاقات میں پاکستان کی موجودہ اور مستقبل کی سیاسی صورتحال پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ ہندکووانوں کے سیاسی، سماجی و معاشی ترقی کے حوالے سے تفصیلا گفتگو ہوئی۔ 
اس طویل ملاقات میں پاکستان ہندکووان تحریک کی طرف سے ڈاکٹر سقاف یاسر خان ایڈووکیٹ، خواجہ محمد اکبر سھیٹی، احمر ضیاء گیلانی، محمد وقار لودھی، ڈاکٹر افتخار حسین، عبدالبصیر، علی رضا ، اشفاق حسین اور شاد محمد انشاء شامل تھے   

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کے وجود کیلئے ہندکووان اور دیگر اقوام کی بھرپور تعمیر وترقی پر ذور دیا۔ پاکستان ہندکووان تحریک کے وفد نے صدر مملکت کے سامنے ہندکووانوں کی تاریخ، ان کی قیام پاکستان کے وقت کی قربانیاں اور گزشتہ 76 سالوں سے ملک و قوم کی خدمات کاذکر کیا اور ساتھ ہی ساتھ ہندکووان کو درپیش سیاسی و معاشی مشکلات اور انکے حل کے حوالے سے صدر مملکت اور انکی ٹیم کے ساتھ کئی تجاویز پر غور بھی ہوا۔ 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہندکووانوں کی سیاسی جدوجہد پاکستان ہندکووان تحریک کو دنیا میں اس قسم کی چلنے والی دیگر تحریکوں کا حوالہ دے کر بھرپور حوصلہ افزائی کی اور اپنی جانب سے ہرقسم کے تعاون کی مکمل یقین دہانی بھی کروائی۔

صدر مملکت نے اس بات پر ذور دیتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کے حل کیلئے ہندکووانوں کو آنے والے الیکشن میں بھرپور حصہ لینا چاہیے اور پاکستان ہندکووان تحریک کو اپنے نمائندے منتخب کرکے اسمبلیوں میں بھیجنے چائیں تاکہ ایوانوں میں ہندکووان کی آواز سنی جاسکے اور ترجیع بنیادوں پر انکے مسائل حل ہوسکیں اور ہندکووان بھی ملک کی دیگر اقوام کی طرح ملک کی تعمیر و ترقی میں شانہ بشانہ شامل ہوسکیں۔

یاد رہے کہ اس اہم ملاقات کے لئے تقریباً دو ماہ سے تیاریاں ہورہیں تھیں اور مختلف حلقوں کا اس میٹنگ کا شدت سے انتظار تھا۔