پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا چوتھا مسلسل مثبت دن رہا۔ چار دن میں 100 انڈیکس 1219 پوائنٹس بڑھ گیا۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس آج 372 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار 452 پر بند ہوا، کاروباری دن میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 47 ہزار 484 رہی۔
حصص بازار میں 46 کروڑ 28 لاکھ شیئرز کے سودے 8 ارب 99 کروڑ روپے میں طے ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 51 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 28 ارب روپے ہے۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 28 اگست کے بعد دوبارہ 7 ہزار ارب روپے ہوئی ہے۔