اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 28 ستمبر کو ختم ہوئے ہفتے میں 13.1 کروڑ ڈالرکم ہوئے۔
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 28 ستمبر تک 13 ارب 3 کروڑ ڈالر رہے۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کا زرمبادلہ کا ذخیرہ 2.13 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7.61 ارب ڈالر رہا۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 10.57 لاکھ ڈالر کم ہوکر 5.41 ارب ڈالر رہے۔