اگر کبھی موبائل پانی میں گر جائے تو یہ ’دل حلق میں آجانے‘ جیسی کیفیت سے مماثلت رکھتا ہے۔
پانی میں گرنے سے موبائل فون اکثر خراب ہی ہوجاتے ہیں، لیکن اب آپ گھر بیٹھے ہی ایک ٹوٹکے کی مدد سے اس کو صحیح کرسکتے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق یہ طریقہ کارآپ کیلئے معجزانہ طورپر کام کرسکتا ہے، اگر آپ کا موبائل پانی میں گر جائے تو اسے کسی کپڑے سے صاف کرنے کے بعد چاولوں کے ڈبے میں 48 گھنٹوں کیلئے ڈال دیں۔

خشک چاول آپ کے فون سے سارا پانی جذب کرلیں گے، لیکن اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ آپ بیٹری اور سم کارڈ لازمی نکال لیں۔
خیال رہے کہ اپنے فون کو خشک کرنے کے لیے کبھی بھی بلو ڈرائر کا استعمال نہ کریں۔ گرم ہوا ڈیوائس کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے، اس کی وجہ سے نمی آپ کے موبائل ڈیوائس کے دوسرے حصوں تک بھی پہنچ سکتی ہے۔
آپ موبائل سے نمی کو ختم کرنے کے لیے ویکیوم کلینر کا بھی استعمال کرسکتے ہیں، لیکن ویکیوم اور فون کے درمیان تھوڑا سا فاصلہ ضرور رکھیں۔