سٹیٹ بینک کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بیرونی قرضوں کا حجم اتنا بڑھ چکا ہے کہ ہر پاکستانی ڈھائی لاکھ روپے کا مقروض ہوگیا ہے جہاں تک ہماری معلومات کا تعلق ہے ابھی تک کسی بھی سیاسی جماعت نے اس ضمن میں بلیک اینڈ وائٹ میں کسی بھی روڈ میپ کا اعلان نہیں کیا کہ وہ اقتدار میں آ کر کس طرح وطن عزیز کی جان کو بیرونی قرضوں کی لعنت سے چھڑانے گی معاشی صورت حال اتنی سنگین ہے کہ ملک میں جو 24کروڑ لوگ بستے ہیں ان میں 9 کروڑ تو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں یعنی بالفاظ دیگر وہ دو وقت کی روٹی پیٹ بھر کے نہیں کھا سکتے جو ایک نہایت ہی افسوس ناک بات ہے اب تک تو حکومت نے اپنے اس اعلان پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا عندیہ دیا ہے کہ یکم نومبر کے بعد کوئی بھی افغانی پاکستان کی سر زمین پر بغیر پاکستانی ویزے کے نہیں رہ سکے گا اب خدا کرے کہ حکومت اپنے اس فیصلے پر آخری دم تک قائم و دائم رہے اور کسی سیاسی مصلحت کا شکار ہو کر اس میں کسی قسم کی نرمی کا مظاہرہ نہ کرے کہ اس کا تعلق براہ راست پاکستان کی سلامتی اور بقاءکے ساتھ ہے اور اب آ تے ہیں پاکستان کی ہاکی اور سکواش کی طرف اس ملک کے ہاکی اور سکواش کے گیمز میں پاکستان کے زوال سے وطن عزیز میں ان دو گیمز کے شائقین کے دل ٹوٹے ہیں ان دونوں گیمز میں پاکستان نے زبردست مہارت پیدا کر کے دنیا میں اپنا سکہ جما لیا تھا اور ایسے ایسے رول ماڈل پیدا کر دئیے تھے کہ جن کے کھیل کو دیکھ دیکھ کر سینکڑوں جوانسال کھلاڑی ہاکی اور سکواش کے گیمز میں پاکستان میں ابھر رہے تھے اور ان دو کھیلوں میں پاکستان کا مستقبل تابناک نظر آ رہا تھا ‘1947 اور 1990 ءکے درمیانی عرصہ کے دوران پاکستان نے ہاکی کے کھیل میں جن نامور کھلاڑیوں کو پیدا کیا ان میں حمیدی نصیر بندہ وحید عاطف نور عالم مطیع اللہ کلیم اللہ ذکاءالدین حبیب کڈی‘ خورشید عالم‘ شہناز حسن سردار‘ غلام رسول ‘ انوار احمد خان منظور جونیئر اور سمیع اللہ کے نام قابل ذکر ہیں تقریباً 40 سال تک دنیا میں جتنے بھی ایشیائی یا عالمی سطح کے ہاکی ٹورنامنٹ کھیلے گئے ان میں شاذ ہی کوئی ایسا ٹورنامنٹ ہو گا کہ جس میں پاکستانی کی ہاکی ٹیم وکٹری سٹینڈ تک نہ پہنچی ہو‘ پھر 1990 ءکی دہائی سے پاکستان ہاکی ٹیم کے زوال کی کہانی کا آ غاز ہوتا ہے اور تنزلی کا یہ سفر ابھی جاری و ساری ہے اور نہ جانے کب اس کا اختتام ہو اسی طرح سکواش کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ کوئی اور ملک اس کھیل میں کسی پاکستانی کھلاڑی کو مات دے سکتا ہے ‘پر چند روز قبل بھارتی کھلاڑی کے ہاتھوں پاکستانی کھلاڑی کی شکست پر اس ملک میں سکواش کے شائقین کو دکھ ہوا ہے ۔ ائر مارشل اصغر خان اور ائر مارشل نور خان ‘اسی طرح ہاشم خان اعظم خان اور روشن خان کے ادوار میں ہاکی اور سکوشکے کھلاڑیوں نے بہت نام پیدا کیا تھا ۔جس طرح کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو عوام کی زبردست پذیرائی ملی ہے بالکل اسی طرح صحت کارڈ کے تحت طبی سہولیات کی غریب کو فراہمی کو بھی عوام کی ایک اکثریت نے پسند کیا ہے کچھ عرصے سے صحت کارڈ کے پروگرام پر عمل درآمد میں عوام کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ اس ضمن میں انشورنس کمپنی کے طریقہ کار کو آسان اور بہتر بنایا جائے تاکہ غریب مریضوں کے علاج معالجے کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہ پیدا ہو۔ انجام کار خدا خدا کر کے غیر قانونی افغانوں کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے ضروری ہے کہ وطن عزیز کے متعلقہ حکام اب ان افغان مہمانوں کو با عزت طریقے سے رخصت کریں اور اس عمل کے ساتھ ہی ساتھ ہماری وزارت داخلہ اور خارجہ افغانستان حکومت کے متعلقہ حکام کے ساتھ فوری قریبی رابطہ کر کے ایک ایسا امیگریشن کا میکنزم وضع کریں کہ جس کے تحت افغانیوں کی پاکستان میں آمد بغیر ویزے کے ناممکن ہو اور پھر ہمارے حکام کو پتہ چلتا رہے کہ ویزے کی معیاد کے ختم ہونے کے بعد پاکستان آنے والے افغانی واپس اپنے وطن جا چکے ہیں اس مقصد کے حصول کے واسطے ایک روڈ میپ اور ٹائم فریم ورک بنایا جائے جس کے اندر اسے مکمل کیا جائے۔
اشتہار
مقبول خبریں
پشاور کے پرانے اخبارات اور صحافی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سٹریٹ کرائمز کے تدارک کی ضرورت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
فرسودہ فائر بریگیڈ سسٹم
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
معیشت کی بحالی کے آثار
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
فوجداری اور ریونیو مقدمات
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
ممنوعہ بور کے اسلحہ سے گلو خلاصی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ کی سیاسی پارٹیاں
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکی پالیسی میں تبدیلی؟
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سموگ کا غلبہ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ