کراچی : پاکستان میں ڈالر 6 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگیا، ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 50 اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 50 پیسے سستا ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہے ، جس کے باعث ڈالر 6 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگیا۔
ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 50 پیسے سستا ہوگیا اور ڈالر 5 روپے 50 پیسے کمی سے 282 روپے 69 پیسے پر بند ہوا ، گزشتہ ہفتے ڈالر 287 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوا، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 50 پیسے سستا ہوکر 288 روپے سے کم ہوا اور 281 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔
ایک ہفتے میں یورو کی قیمت میں 8 روپے کی کمی ہوئی اور یورو 306 روپے سے کم ہوکر 298 روپے کا ہوگیا جبکہ اسی عرصے میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 5 روپے کمی ہوئی ، برطانوی پاؤنڈ 353 روپے سے کم ہوکر 348 روپے میں فروخت ہوا۔
ایک ہفتے میں سعودی ریال میں ایک روپے کمی کے بعد 76 روپے 20 پیسے سے کم ہوکر 75 روپے 20 پیسے میں فروخت ہوا جبکہ امارتی درہم 2 روپے 60 پیسے سستا ہوکر 79 روپے 80 پیسے سے کم ہوا اور 77 روپے 20 پیسے میں فروخت ہوا۔