سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔
ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ بجلی چوری سے 18 ارب 39 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کیے۔
راشد لنگڑیال نے بتایا کہ ایک ماہ میں 13 ہزار 778 بجلی چوروں کو گرفتار کیا، بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کا آغاز7ستمبر کو کیا گیا، مہم کو چوری روکنا، بلز ادائیگی بہتر اور بجلی چوروں کو گرفتار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ چوری روکنے اور بلز ادائیگی کے نتائج 15 اکتوبر کو جزوی طور پر نظر آئیں گے۔