ہارورڈ یونیورسٹی کی 34 طلبہ تنظیموں کے اتحاد نے اسرائیل اورغزہ کی جاری جنگ کے رد عمل میں فلسطینیوں کے حق میں ایک بیان جاری کیا ہے ،بیان میں یونیورسٹی کے ممتاز سابق طلباء نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
ریاستہائے متحدہ کی سیاست کی سب سے بااثر یونیورسٹی کے طلبہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان دہائیوں کے قبضے کے بعد ہونے والے تمام تشدد کے لیے مکمل طور پر اسرائیلی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، حالیہ تصادم کا ذمہ دار ایک فریق کو ٹھیرانااسرائیلی حکومت کی نسل پرستی ہے۔
اس خط پر دستخط کرنے والی تنظیموں میں مسلم اور فلسطینی امدادی گروپس کے ساتھ ساتھ ہارورڈ جیوز فار لبریشن اور افریقن امریکن ریسسٹنس آرگنائزیشن سمیت متعدد پس منظر رکھنے والے افراد شامل تھے۔