’امریکی جہاز کی تعیناتی قتلِ عام کا باعث بن سکتی ہے‘صدرترکیہ

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کیساتھ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کی تعیناتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا خطے میں بحری بیڑہ تعینات کر کےکیا کرنےجا رہا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ کے صدر نے اسرائیل کی جانب سےغزہ کی ناکہ بندی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خوراک اور پانی کی بندش عالمی انسانی حقوق کےقانون کےخلاف ہے۔

طیب اردوان نے کہا کہ امریکی بحری بیڑےکی تعیناتی اوراسرائیل کارروائیاں قتل عام کاباعث بن سکتی ہیں امریکی طیارہ بردار جہاز اسرائیل میں کیا کر رہا ہے؟ یہ کیا کرنے آیا ہے؟ امریکا معاملے میں کودا تو غزہ پر حملہ کر کے سنگین قتل عام شروع کر دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع آئندہ 2 ہفتے میں ختم ہوتا نظر نہیں آرہا، ترکیہ دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کےلیے تیار ہے حالیہ دنوں میں اسرائیلی اور فلسطینی حکام کے ساتھ رابطے تیز کیے ہیں۔