خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ نےنوجوانوں کو رعایتی قرضے دینے کی منظوری دے دی۔
نگراں وزیراعلیٰ خبیرپختونخوا اعظم خان کی زیرصدارت صوبائی نگراں کابینہ کا اجلاس ہوا۔
نگران کابینہ نے نوجوانون کو رعایتی قرضے دینے کی منظوری دیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ قرضے آسان شرائط پر دیے جائیں گے، نوجوان بینک آف خیبر سے آسان شرائط پر قرضے دیے جائیں گے۔
اجلاس میں پاڑا چنار میں پبلک لائبریری کے لیے اراضی کے حصول کی منظوری دے دی گئی جبکہ سرائے نورنگ میں جوڈیشل کمپلیکس کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں صوبے کے ذمے وفاق کے 155 ملین ڈالر قرض کی ادائیگی کی توثیق نہیں کی گئی جبکہ مسلم فیملی آرڈیننس کے تحت نکاح نامہ میں ختم نبوت حلف کی اندارج کی منظور دے دی گئی۔