افغان شہریوں کو 3 ہزار روپے میں فون سم فروخت کرنے والی فرنچائزکے خلاف کاروائی۔ پی ٹی اے اُور ایف آئی اے کا چھاپہ

‏پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل آفس نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کے تعاون سے کوہاٹ روڈ پشاور میں واقع موبائل فون کمپنی فرنچائز کے خلاف کاروائی کی ہے جو افغانوں کو موبائل فون سمیں فروخت کر رہا تھا

‏فرنچائز افغان پاسپورٹ کے بنیاد پر سموں کا غیر قانونی اجرا میں ملوث پایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ فرنچائز ایک افغان شہری چلا رہا تھا اور فعال سمز افغان شہریوں کو تین ہزار روپے میں فروخت کی جا رہی تھیں۔‏