بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی) سروس پشاور ایک بار معطل ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ نجی کمپنی نے ٹرانس پشاور کو بقایاجات کلئیر کرنے کے لیے6 دن کا وقت دے دیا۔
بسیں چلانے والی نجی کمپنی نے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر سروس معطل کرنے کا عندیہ دے دیا۔
نجی کمپنی کے مطابق ٹرانس پشاور کے ذمے بی آر ٹی کے 58 کروڑ روپے کے بقایاجات ہیں، بقایاجات فوری طور پر ادا کئے جائیں، بقایاجات کی عدم ادائیگی کی صورت میں 19 اکتوبر سے سروس معطل کردی جائے گی۔
ترجمان ٹرانس پشاور نے نجی کمپنی کی جانب سے خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نجی کمپنی کے بی آر ٹی کے ذمے بقایاجات ہیں، بقایاجات کی ادائیگی کے لیے محکمہ خزانہ سے بات چیت جاری ہے، امید ہے محکمہ خزانہ سے فنڈ جلد جاری کردیے جائیں گے۔