خیبرپختونخوا کے تمام کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ختم

پشاور: صوبائی حکومت نےخیبرپختونخوا کے تمام کالجوں میں  ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔

نگراں کابینہ کی سفارش پر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام 2013_12 میں اس وقت کی صوبائی حکومت نے شروع کیا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے کالجوں میں بی ایس پروگرام کا آغاز نہ ہونے کی وجہ سے ایسوسی ایٹ  ڈگری پروگرام شروع کیا گیا تھا، جس میں طلبہ کی دلچپسی نہ ہونے کے برابر رہی۔

ہائیر ایجوکیشن کے مطابق طلبا کی عدم دلچسپی کے باعث تمام کالجوں میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ختم کردیا گیا ہے۔