بھارتی اور اسرائیلی فوجیوں کے بالترتیب کشمیریوں اور فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھانے کے انداز میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے اور اسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ آج سے کئی برس پہلے اسرائیلیوں نے بھارتی حکومت کے کرتا دھرتاﺅں کو سمجھا دیا تھا کہ اگر انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کی کمر توڑنی ہے تو ان کو وہی حربے استعمال کرنے ہوں گے جن پر عمل پیرا ہو کر انہوں نے فلسطینیوں کو قابو کیا ہے اس مقصد کے واسطے اسرائیلی فوج کے بعض افسروں نے بھارتی فوجی افسروں کی سرینگر جا کر تربیت بھی کی تھی ‘ بھارتی فوجی بھی مقبوضہ کشمیر میں بربریت کے وہی حربے استعمال کر رہے ہیں جو اسرائیلی فلسطینیوں کے خلاف استعمال کرتے آ رہے ہیں ‘ اسرائیلی وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ کی اگلے روز فلسطین پر جو بیٹھک ہوئی ہے اس کے مندرجات سے تو یہ حقیقت سو فیصد واضح ہو جاتی ہے کہ یہ دونوں ملک آپس میں کس قدر شیرو شکر ہیں ان کی ملاقات سے ایک روز قبل امریکی صدر بائیڈن نے بھی ببانگ دہل ایک پریس کانفرنس میں فلسطین کے موجودہ تنازعے میں اسرائیل کے موقف کو درست قرار دیا تھا اقوام متحدہ نے حسب معمول اب کی دفعہ بھی اس قضیئے میں چپ سادھ رکھی ہے نہ وہ فلسطین میں اسرائیل کے ظلم و تشدد پر کوئی کاروائی کر رہا ہے اور نہ کشمیری حریت پسندوں کے خلاف بھارتی افواج کی بربریت پر اس کا ضمیر جاگ رہا ہے غزہ کو تو فاسفورس کے بموں کی بارش سے اسرائیل نے ملیا میٹ کر دیا ہے ۔چیف جسٹس آف پاکستان کے یہ ریمارکس بالکل سو فیصد درست ہیں کہ پولیس کی عزت نہیں رہی کرائے کی پولیس بن گئی ہے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ وطن عزیز میں اس کی ریکروٹمنٹ میں خصوصاً نچلے کیڈرز میں حد درجہ سیاسی مداخلت ہوتی رہی ہے اور اس کے بعد اضلاع کے ہر تھانے میں کلیدی آسامیوں پر تقرری میں بھی مقامی ایم این ایز ایم پی ایز اور اضلاع کی دوسری اہم سیاسی شخصیات کی سفارشوں کا حد درجہ عمل دخل رہا ہے بعض حکمران جماعتوں نے یہ وطیرہ بھی آزمایا کہ وہ بعض جونیئر افسران کو سینئر مناصب پر تعینات کر دیتے اور پھر ان پر کئے گئے اس احسان کا بدلہ ان سے مختلف قسم کے غیر قانونی کاموں کے سر انجام دینے کی شکل میں وصول کرتے ۔
اشتہار
مقبول خبریں
پشاور کے پرانے اخبارات اور صحافی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سٹریٹ کرائمز کے تدارک کی ضرورت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
فرسودہ فائر بریگیڈ سسٹم
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
معیشت کی بحالی کے آثار
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
فوجداری اور ریونیو مقدمات
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
ممنوعہ بور کے اسلحہ سے گلو خلاصی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ کی سیاسی پارٹیاں
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکی پالیسی میں تبدیلی؟
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سموگ کا غلبہ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ