پشاور: پشاور میں پا ک فوج کے زیر اہتمام اپنی نوعیت کا پہلا پانچ روزہ گرینڈ سپورٹس میلہ یونیورسٹی کمیپس میں اختتام پذیر ہو گیا۔ میلے میں 576 طلباء اور 240 طالبات نے مختلف گیمز میں حصہ لیا۔
طلبا نے کرکٹ، فٹبال، والی بال، باسکٹ، بیڈمینٹن، ٹیبل ٹینس، اتھلیٹکس، رسہ کشی جبکہ طالبات والی بال، بیڈمینٹن، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی، لڈو اور کیرم کے مقابلوں میں مد مقابل ہو ے اور اپنے ہنر دکھا۔
میلے میں پشاور یونیورسٹی، ایگریکلچر یونیورسٹی، اسلامیہ کالج پشاور، یو ای ٹی پشاور، خیبر میڈیکل کالج اور خیبر کالج آف ڈینٹیسٹری، پاکستان فورسٹ انسی ٹیوٹ اور آئی آر این یو ایم کے طلباء اور طالبات نے حصہ لیا۔
آئی جی ایف سی میجر جنرل نور ولی خان اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی نے جیتنے والے ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔ اختتامی تقریب میں بڑی تعداد میں یونیورسٹیز کی انتظامیہ اور طلباء اور طالبات نے شرکت کی۔۔ کھیلوں کے اس میلے سے تقریبا دس ہزار کے قریب شائقین محظوظ ہو ئے۔
یونیورسٹی انتظامیہ، طلباء اور طالبات نے کھیلوں کے میلے کے انعقاد پر پاک فوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ طلبا کا کہنا تھا ہم پاک فوج کے شکرگزار ہیں کہ انہوں ہمارے لئے کھیلوں کے میلے کا اہتمام کیا۔
اس طرح کے ایونٹس سے خاص طور پر خواتین کو کھیلوں کی میدان آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔سٹوڈنٹس کھلاڑیوں کا کہنا تھا طلباء اور طالبات کے لئے ایک اہم اور موثر ایونٹ ہے۔ سب نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور خوب ہلہ گلہ کیا۔
اس ایونٹ سے ہمیں اپنے سکلز کو بہتر بنانے میں مدد ملی۔ ان کا کہنا تھا۔ ڈائریکٹر سپورٹس ایگریکلچر یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ یہ پاک فوج کا ہمارے لئے ایک بہترین ایونٹ منعقد کیا۔۔ ان کھیلوں کے انعقاد سے بچوں میں مثبت تبدیلی نظر آئی ہے اور برداشت، لگن اور محنت کا جذبہ ابھرا ہے۔