پولیس نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی گرفتاری کے لیے مارے جانیوالے چھاپے کے دوران کی گاڑی سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ایس پی ورسک ارشد خان کے مطابق 9 اور 10 مئی واقعات پر مراد سعید کے خلاف مقدمات درج ہیں،گزشتہ رات مراد سعید کو پناہ دینے اور گرفتاری کیلئےچھاپے کے دوران 2 گاڑیاں تحویل میں لی گئیں جن میں سے ایک گاڑی مراد سعید کے نام پر رجسٹرڈ ہے جب کہ دوسری گاڑی مراد سعید کے برادر نسبتی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔
ایس پی ورک نے بتایا کہ مراد سعید کی گاڑی سے بغیر لائسنس پستول اور کارتوس برآمد کیے گئے ہیں جب کہ دوسری گاڑی سے 2 کلاشنکوف اور 7 کارتوس برآمد ہوئے۔
ایس پی وردک نے مزید بتایاکہ متعلقہ گھر میں مراد سعید کے 2 ملازم بھی موجود تھے۔