کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے پشاور ڈویژن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین اور دیگر غیر ملکی باشندوں کا ڈیٹا 31 اکتوبر تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیں
اس سلسلے میں پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع میں تھانوں کی سطح پر کمیٹیاں قائم کی جائے،ڈیٹا ترتیب دینے کے ساتھ ساتھ افغان مہاجرین کی جائیداد اور اثاثوں کا بھی کھوج لگایاجائے، تمام متعلقہ اداروں کو 24 گھنٹوں میں فوکل پرسن کے نام کمشنر پشاور ڈویژن آفس کو فراہم کیے جائیں پشاور میں پنجاب اور باہر اضلاع سے آنے والے غیر ملکی افراد اور افغان مہاجرین کے لئے اضا خیل،چمکنی اور حاجی کیمپ میں عارضی کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لیے ڈپٹی کمشنر پشاور کو انتظامات کی رپورٹ 24 گھنٹوں میں فراہم کرنے کی ہدایات جاری کئے گئے غیر قانونی افغان مہاجرین اور غیر ملکی افراد کا ڈیٹا روزانہ صوبائی حکومت کی جانب سے مرتب کردہ ایپ پر ڈالا جائے اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی ہدایات پر پورا پورا عمل درآمد یقینی بنایا جائے
قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین اور دیگر غیر ملکی باشندوں کو تنگ نہ کیا جائے شیڈول فور کو بھی اپڈیٹ کیا جائے ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع پشاور،نوشہرہ،چارسدہ،قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین اور دیگر غیر ملکی افراد کی صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق باعزت واپسی اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین اور دیگر غیر ملکی باشندوں کا ڈیٹا مرتب کرنے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ہوم سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ہدایات پر منعقدہ اجلاس میں پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز،فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی،انٹیلیجنس بیورو،اسپیشل برانچ اور نادرا کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں 31 اکتوبر تک غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین اور دیگر غیر ملکی باشندوں کا ڈیٹا ترتیب دینے کے کے حکمت عملی طے کی گئی اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی ہدایات پر پورا پورا عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا