اہم عالمی اور قومی امور

1967کی عرب اسرائیل جنگ کے بعد چرچل نے The six day war کے عنوان تلے ایک کتاب لکھی تھی جس میں انہوں نے اسرائیل کی فوجی حکمت عملی اور عسکری تیاری کا نقشہ کھینچا تھا اس کتاب کے مندرجات سے اندازہ ہوتا تھا کہ اسرائیل نے ہر اسرائیلی کیلئے فوجی تربیت لازمی قرار دے دی ہے بھلے اس کا تعلق کسی بھی پیشے سے کیوں نہ ہو بھلے وہ خواتین اور بوڑھے لوگ کیوں نہ ہوں ان کی عمر کے لحاظ سے ان کو باقاعدہ فوجی تربیت دی جاتی تھی اور اسرائیل کا دعویٰ تھا کہ وہ جنگ کی صورت میں 48 گھنٹوں کے اندر اندر72ہزار سویلین افراد کی رضاکارانہ فوج کو بھی اسرائیل کی ریگولر آرمی کے شانہ بشانہ کھڑا کر سکتا ہے امریکہ بھی اب کی دفعہ ببانگ دہل کھل کر اسرائیل کے پیچھے کھڑا ہے اور اس نے ایک نہیں بلکہ اپنے دو بحری بیڑے اس کی امداد کیلئے بھجوا دئیے ہیںسرائیل نسل کشی کر رہا ہے پر حیرت ہے کہ اقوام متحدہ کے کسی ملک کا ضمیر نہیں جاگ رہا غزہ پر بمباری میں تین ہزار لوگ شہید ہو چکے ہیں اور مجموعی طور پر 10لاکھ فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں غزہ کے لئے پانی زندگی اور موت کا مسئلہ بن گیا ہے اسرائیل کے محاصرہ کے بعد 20لاکھ لوگوں کو پانی دستیاب نہیں گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ اب ذرا وطن عزیز کو درپیش چند مسائل پر ایک طائرانہ نظر ڈالتے ہیں‘ہوائی فائرنگ سے وطن عزیز میں آئے روز لوگ لقمہ اجل ہو رہے ہیں اور پولیس کوئی نوٹس نہیں لے رہی ۔کرکٹ کی دنیا میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے نہایت ہی تھوڑے عرصے میں دبنگ انٹری کی ہے اگلے روز ورلڈ کپ میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے دفاعی چمپئن انگلینڈ کو شکست دے کر دنیائے کرکٹ کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا اس میں کوئی شک نہیں کہ افغانستان کی دنیائے کرکٹ میں شاندار کارکردگی کے پیچھے پاکستان کے کئی پرانے نامور کرکٹ کوچز کی محنت کا بھی بڑا ہاتھ ہے جنہوں نے مختلف اوقات میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کوچنگ کی ہے۔