موسمیات والوں کا کہنا ہے کہ امسال غضب کا پالا پڑے گا جس میں نمونیہ کی وبا ءپھیلنے کا سخت خدشہ ہے انگلستان جیسے ترقی یافتہ ممالک میں تو ہر سال موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی پانچ برس سے نیچے اور ساٹھ برس سے اوپر عمر کے ہر فرد کو حفظ ماتقدم کے طور پر نمونیہ سے بچا ﺅکا ایک ٹیکہ لگا دیا جاتا ہے۔ چین میں آپ کو موٹی توند والے بہت ہی کم لوگ نظر آئیں گے کیونکہ اس کے حکمرانوں نے1949 سے ہی ملک بھر میں سائیکل سواری کے چلن کو عام کیاہوا ہے اس کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ چین میں عرصہ دراز سے جو سڑک بھی بنتی چلی آ رہی ہے اس میں ایک لین صرف سائیکل سواروں کیلئے مختص ہوتی ہے تاکہ بغیر کسی ایکسیڈنٹ کے بے خوف و خطر لوگ سائیکل چلا سکیں چنانچہ چین کے ہر شہر کی آدھی سے زیادہ آبادی روزانہ اپنے معمولات زندگی نبھانے کے واسطے صبح گھر سے جب نکلتی ہے تو وہ سائیکلوں پر نکلتی ہے ہماری طرح نہیں کہ دو قدم فاصلے پر بھی ہم نے اگر جانا ہو تو رکشے کا موٹر سائیکل اور یا پھر کار یا بس میں سفر اختیار کرتے ہیں ہمارے ڈاکٹر بلڈ پریشر اور شوگر میں مبتلا افراد کو سائیکل چلانے کی ترغیب دیتے ہیں جب کہ چینیوں نے ابتداءسے ہی اپنے لئے سائیکلوں پر سفر کرنے کا بندوبست کر رکھا ہے جس کی وجہ سے وہ کئی بیماریوں سے بھی محفوظ ہیں سائیکل کے استعمال سے چین میں فضائی آلودگی بھی کم ہے یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہم میں سے اکثر لوگ جو احساس کمتری کا شکار ہیں یا جھوٹی شو شا کے قائل ہیں وہ بھی سائیکل پر سفر کرنا پسند نہیں کرتے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت گرنے سے وطن عزیز میں بھی پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی تو آنی ہے پر عام آ دمی کا یہ گلہ بجا ہے کہ اس سے ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کے کرائے بھی کم ہونا ضروری تھے جو نہیں ہوئے دیکھنے میں آیا ہے کہ جب بھی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو لامحالہ ٹرانسپورٹ سیکٹر والے بھی اپنے کرائے بڑھا دیتے ہیں پر جب تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوتی ہے تو وہ پھر اپنے کرایے کم نہیں کرتے لہٰذا عام آدمی کو اس سے کوئی خاص فائدہ نہیں ملتا اس اگے متعلقہ اداروں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ من مانے کرائے مقرر کرنے والوں کو کرایو ں میں کمی پر مجبور کریں تاکہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخ کم ہونے کا فائدہ مسافروں کو بھی مل سکے۔
اشتہار
مقبول خبریں
پشاور کے پرانے اخبارات اور صحافی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سٹریٹ کرائمز کے تدارک کی ضرورت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
فرسودہ فائر بریگیڈ سسٹم
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
معیشت کی بحالی کے آثار
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
فوجداری اور ریونیو مقدمات
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
ممنوعہ بور کے اسلحہ سے گلو خلاصی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ کی سیاسی پارٹیاں
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکی پالیسی میں تبدیلی؟
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سموگ کا غلبہ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ