ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ: نقل کرنے والے طالب علموں پر دو سال کی پابندی

خیبرپختونخوا (کے پی) میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ (ایم دی کیٹ) میں دھوکہ دہی سے پکڑے جانے والے طلبہ کو ٹیسٹ میں حصہ لینے پر دو سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دس ستمبر 2023 کو ہونے والے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کو صوبہ بھر میں دھوکہ دہی کے متعدد کیسز سامنے آنے کے بعد کے پی کابینہ نے معطل کر دیا تھا۔

خیبر میڈیکل یونیورسٹی، پشاور کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق، 219 طلبہ کو دھوکہ دہی پر ٹیسٹ میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

نقل کرنے والے طلبہ پر مکمل 2 سال کی مدت کے لیے ایم ڈی کیٹ میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔