مردان:مردان پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر عاطف خان کے گھر چھاپہ مارا تاہم اس دوران وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔
پولیس کے مطابق سابق وزیر عاطف خان پر 9اور 10مئی کے واقعات سے متعلق ایف آئی آر درج ہے، مردان میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا تاہم وہ گھر پر نہیں ملے۔
دوسری جانب نائب صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا دعویٰ ہے کہ سابق ایم پی اے عبدالسلام کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔
انہوں نے کہا کہ بغیر وارنٹ کسی کے گھر پر چھاپے مارنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔