سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کر دیا گیا.
انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء کامران بنگش کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دینے کی منظوری دیدی۔
یاد رہے کہ کامران بنگش کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کیخلاف دہشت گردی، کار سرکار میں مداخلت اور اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں۔